English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہمارا حال بھی فلسطینیوں جیسا ہوگا : فاروق عبداللہ

share with us

سرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا: ’’اگر ہندوستان اور پاکستان بات چیت سے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کریں گے تو کشمیریوں کا بھی وہی حال ہوگا جو اسرائیل کی بمباری سے غزہ اور فلسطینیوں کا ہو رہا ہے۔‘‘ فاروق عبداللہ نے آج نیشنل کانفرنس کے دفتر نوائے صبح میں سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کا کشمیر مسئلہ پر بات چیت کی ایک بار پھر سفارش کی۔ فاروق عبداللہ کے مطابق ’’لیکن مرکزی سرکار بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، اگرچہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور نواز شریف بھی بات چیت پر اصرار کر چکے ہیں۔‘‘

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی بات پر عمل کرنی چاہئے جنہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان دوست بدل سکتا ہے لیکن پڑوسی ملک کو نہیں بدل سکتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکلے گا نہ کہ جنگ کرنے سے لیکن کہاں ہے بات چیت؟‘‘

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم بننے والے ہیں اور وہ بھی چلا چلا کر بات چیت کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ سرکار بات چیت نہیں کر رہی ہے؟ سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی جانب سے مبینہ حراست میں تین شہریوں کی ہلاکت پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’ان کے لواحقین کو معاوضے دینے سے یا فوجی افسران کا تبادلہ کرنے سے انصاف نہیں ملے گا بلکہ انکو قانونی طور پر انصاف ملنا چاہئے۔

غور طلب ہے کہ ضلع پونچھ میں سرنکوٹ کے ٹوپہ پیر علاقے میں گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کرکے تین فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کے بعد فوج نے پندرہ سے زائد مقامی افراد کو حراست میں لے کر ان کا مبینہ طور زدو کوب کیا جن میں سے تین کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے پر دفعہ 302 کے تحت نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے وہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے لواحقین کو معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا