English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیٹے نے 60سالہ بزرگ ماں کو کھمبے سے باندھ کرپیٹا

share with us

بھونیشور: اوڈیشہ کے کیونجھر ضلع میں ایک 39 سالہ شخص کو گوبھی چوری کرنے کے لئے اپنی بوڑھی ماں کو بجلی کے کھمبے سے باندھنے کے بعد اس پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت ستروگھنا مہانتا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو سراسپاسی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ "ہفتے کے روز ہمیں گاؤں کے کچھ لوگوں کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ بزرگ خاتون علاج کے لیے اسپتال آئی ہے۔ ہمارا عملہ فوری طور پر اسپتال پہنچا اور اس کا بیان ریکارڈ کیا۔ تحقیقات کے بعد ہم نے ملزم کے بیٹے کے خلاف لگائے گئے الزامات کو پہلی نظر میں درست پایا۔ لہذا ہم نے مہانتا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا"۔

اہلکار نے بتایا کہ خاتون کے دو بیٹے تھے، اور بڑا بیٹا چند سال قبل انتقال کر گیا تھا۔ بزرگ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ خاندانی جھگڑے کے بعد اکیلی رہتی ہے۔ اس خاتون کے پاس سرکاری راشن اور دوسرے گاؤں والوں کے رحم و کرم کے علاوہ گزارا کرنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

متاثرہ خاتون کو پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اس خاتون نے بیٹے کے کھیت سے گوبھی ایک پڑوسی کو فروخت کر دی۔ جب اس کے بیٹے کو واقعہ کا علم ہوا تو اس نے 60 سالہ خاتون کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر بے دردی سے پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ 20 دسمبر کو پیش آیا۔ بیٹے کی وحشیانہ حرکت کی ویڈیو اور تصویر جلد ہی وائرل ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا