English   /   Kannada   /   Nawayathi

2024 یا انتخابات کا عالمی میلہ : 2024 میں دنیا کی نصف آبادی ڈالے گی ووٹ

share with us

آئندہ سال 2024 میں ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں ، اور ملک بھر میں اس کی تیاریاں زوروں پر ہیں ، سیاسی پارٹیاں جی جان لگارہی ہیں ، بی جے پی مدعے تیار کرنے میں جٹ گئی ہے تو اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر ایسا فارمولہ تیار کرنے کے لئے جی جان لگا رہے ہیں جس سے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر جمہوریت کاراج قائم کیا جاسکے ،اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ صرف ہندوستان میں ہی الیکشن کے تعلق سے بحث ہورہی ہے تو آپ غلط ہیں ، ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ایک بڑے حصے 78 ممالک میں انتخابات کا انعقاد ہوگا اور نصف سے زائد آبادی حق رائے دہی استعمال کرے گی۔

ان 78 ممالک میں آباد 4.2 ارب سے زائد لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جو دنیا کی کُل آبادی کا نصف سے زائد ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں انتخابات کا یہ سلسلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں شروع ہو جا ئے گا اور اس دوران ایشیائی ممالک کے شہری سب سے زیادہ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے دیکھ جا سکیں گے۔

جنوری میں بنگلا دیش جبکہ فروری میں پاکستان اور انڈونیشیا میں انتخابات ہوں گے جبکہ مئی میں ہندوستان اور جنوبی افریقا میں بھی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

امریکا اور روس میں بھی صدارتی الیکشن 2024 میں ہوں گے جبکہ جی 7 اور جی 20 میں شامل کچھ ممالک میں بھی اگلے سال الیکشن ہوں گے۔ اس کے علاوہ 2024 میں افریقی ممالک الجیریا، گھانا، چاڈ، تونیسیا، نمیبیا اور روانڈا سمیت دیگر ممالک میں بھی الیکشن شیڈول ہیں۔

یورپ میں بھی اگلے 12 مہینوں میں 10 سے زیادہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جہاں فن لینڈ، بیلاروس، پرتگال، یوکرین، سلواکیہ، آئس لینڈ، بیلجیئم، یورپی پارلیمنٹ، کروشیا، آسٹریا، جارجیا اور رومانیہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق برازیل اور ترکیہ جیسے کچھ ملکوں میں عام انتخابات نہیں ہوں گے لیکن یہاں مقامی یا بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس میں پورا ملک حصہ لے گا۔ اسی طرح یورپی یونین کے 27 رکن ممالک بلاک کی اگلی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اس کے بعد انتخابات کا یہ عالمی میلہ دنیا میں 2048 میں دوبارہ دیکھنے کو مل سکے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا