English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے ائی ایم ائی ایم کے لیڈرکا گولی مار کر قتل

share with us

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، بہار کے سیوان میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر کو ہفتے کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ عارف جمال کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ حسین گنج پولیس اسٹیشن کے تحت قطب چھپر گاؤں میں کھانے کے اسٹال کے قریب کھڑا تھا۔ وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ سیوان کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش کمار گپتا نے کہا، ’’ہم قتل کے پیچھے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جمال، جو ایک غیر سرکاری تنظیم چلاتے تھے، نے 2015 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

پارٹی کے ترجمان عادل حسن آزاد نے کہا کہ عارف جمال ایک غیر متنازعہ اور سیدھے لیڈر تھے جو سیاسی طور پر اپنی شناخت بنا رہے تھے۔ "ہم چاہتے ہیں کہ پولیس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا