English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمد شامی کو ملے گا ارجن ایوارڈ

share with us

حیدرآباد: اس سال دیئے جانے والے اسپورٹس ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزارت کھیل کے مطابق محمد شامی سمیت 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ دیا جائے گا۔ جبکہ بیڈمنٹن اسٹار جوڑی چراغ شیٹی اور ستوک سائراج رنکیریڈی کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2023 سے نوازا جائے گا۔ یہ تمام ایوارڈز ان کے کھیلوں میں بہترین کارکردگی پر دیے جائیں گے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام کھلاڑی 9 جنوری 2024 کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند سے اپنے ایوارڈ وصول کریں گے۔

محمد شامی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز تھے، انہوں نے محض سات میچیز میں 24 وکٹیں اپنے نام کر لیے تھے۔ پہلے چار میچوں میں باہر بیٹھنے کے بعد محمد شامی کو جب موقع ملا تو انھوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور باقیہ سات میچوں میں صرف 5.26 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شامی ونڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کے سب سے کامیاب ترین گیندباز بھی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل اسپورٹس ایوارڈز یافتہ افراد کا انتخاب کمیٹی کے ساتھ مشاورت اور جانچ پڑتال کے بعد حکومت نے متعلقہ ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں، کوچز اور اداروں کی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نیشنل اسپورٹس ایوارڈز کو پانچ مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کھیل کے لیے میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ اور ارجن ایوارڈ، کوچز کے لیے ڈروناچاریہ ایوارڈ، کھلاڑی کے لیے دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور یونیرسٹی کے لیے مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی شامل ہیں۔

  • میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ:

  1. چراگ چندر شیکھر شیٹی (بیڈمنٹن)

  2. رینکیریڈی ستوک سائی راج (بیڈمنٹن)

  • ارجن ایوارڈز

  1. اوجس پروین دیوتلے (تیر اندازی)

  2. ادیتی گوپی چند سوامی (تیر اندازی)

  3. مرلی سری شنکر (اتھلیٹکس)

  4. پارول چودھری (اتھلیٹکس)

  5. محمد حسام الدین (باکسنگ)

  6. آر ویشالی (شطرنج)

  7. محمد شامی (کرکٹ)

  8. انوش اگروالا (گھڑ سوار)

  9. دیویاکرتی سنگھ (گھڑ سواری کا لباس)

  10. دکشا ڈگر (گولف)

  11. کرشن بہادر پاٹھک (ہاکی)

  12. سشیلا چانو (ہاکی)

  13. پون کمار (کبڈی)

  14. ریتو نیگی (کبڈی)

  15. نسرین (کھو کھو)

  16. پنکی (لان بال)

  17. ایشوری پرتاپ سنگھ تومر (شوٹنگ)

  18. ایشا سنگھ (شوٹنگ)

  19. ہریندر پال سنگھ سندھو (اسکواش)

  20. آیہکا مکھرجی (ٹیبل ٹینس)

  21. سنیل کمار (کُشتی)

  22. اینٹیم (کُشتی)

  23. نورم روشیبینا دیوی (وشو)

  24. شیتل دیوی (پیرا تیر اندازی)

  25. الوری اجے کمار ریڈی (بلائنڈ کرکٹ)

  26. پراچی یادو (پیرا کینوئنگ)

  • ڈروناچاریہ ایوارڈ

  1. للت کمار (کُشتی)

  2. آر بی رمیش (شطرنج)

  3. مہاویر پرساد سینی (پیرا ایتھلیٹکس)

  4. شیویندر سنگھ (ہاکی)

  5. گنیش پربھاکر دیوروکھکر (ملکھمب)

  • دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

  1. منجوشا کنور (بیڈمنٹن)

  2. ونیت کمار شرما (ہاکی)

  3. کویتا سلوراج (کبڈی)

  • مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی

  1. گرو نانک دیو یونیورسٹی - امرتسر (فاتح یونیورسٹی)

  2. لولی پروفیشنل یونیورسٹی - پنجاب (پہلی رنر اپ)

  3. کروکشیتر یونیورسٹی - کروکشیترا (دوسری رنر اپ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا