English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیان واپی معاملہ: وارانسی کورٹ کی اے ایس آئی کو سائنسی رپورٹ کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت

share with us

آج وارانسی ضلعی عدالت نے گیان واپی مسجد کے سائنسی سروے کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے آرکیالوجیل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ ضلعی عدالت کے جج  اے کے وشویش نے اے ایس آئی کو یہ مہلت دی ہےاور اس سماعت کو ۱۸؍ دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ چھٹی مرتبہ ہے جب عدالت نے سروے مکمل ہونے کے بعد اے ایس آئی کو سائنسی رپورٹ پیش کرنے کیلئے دیئے گئے وقت میں توسیع کی ہے۔ہندو فریقین کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ اے ایس آئی نے عدالت کو دیئے گئے اپنے ایپلی کیشن میں پیر کو سروے کی سائنسی روپورٹ نہ پیش کرپانے کی اپنی مجبوری ظاہر کی تھی اور اس کیلئے اپنے نگراں آرکیالوجسٹ اویناش موہانٹی کی خراب طبیعت کا حوالہ دیا تھا جو بلڈ پریشر بڑھنے کے سبب طبیعت کی خرابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔ قبل ازیں ضلعی عدالت نے ۶؍ ستمبر ، ۵؍ اکتوبر، ۲؍ نومبر، ۱۷؍ نومبر اور ۳۰؍ نومبر کو اے ایس آئی کو دیئے گئے وقت میں توسیع کی تھی۔
خیال رہے کہ ۴؍ اگست کو اے ایس آئی نے گیان واپی مسجد کا سائنسی سروے شروع کیا تھا۔ عدالت کے حکم پر یہ سروے اس لئے کیا جا رہا ہے تا کہ معلوم کیا جاسکے کہ گیان واپی مسجد کسی ٹیمپل پر بنائی گئی ہے یا نہیں۔۳۰؍ نومبر کو ضلعی عدالت نے اے ایس آئی کو ۵؍ ویں مرتبہ سروے کی سائنسی رپورٹ پیش کرنے کیلئے دیئے گئے وقت میں توسیع کی تھی۔تبھی عدالت نے اے ایس آئی کو سائنسی رپورٹ ۱۱؍ دسمبرکو پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ 
اے ایس آئی نے عدالت کو دیئے گئے اپنے ایپلی کیشن میں لکھا ہے کہ آرکیا لوجسٹ اور دیگر ماہرین کی جانب سے جمع کئے گئے ڈیٹاپر ان کے ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں۔مختلف ماہرین نے مختلف اوزار کے ذریعے جو معلومات حاصل کی ہے اسے یکجا کرنا مشکل اور وقت طلب کام ہے جس کے سبب سائنسی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔
۲؍ نومبر کو اے ایس آئی نے عدالت نے کہا تھاکہ اس نے مسجد کا سروے مکمل کر لیا ہے لیکن سروے میں استعمال کئے گئے مختلف ہتھیاروں کی تفصیلات کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے میں وقت لگے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا