English   /   Kannada   /   Nawayathi

17 دنوں سے پھنسے 41 مزدور کو نکالنے کا عمل شروع ! سرنگ سے باہر آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!؟

share with us

اترکاشی:28/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع) اتراکھنڈ میں سلکیارا سرنگ میں پچھلے 17 دنوں سے پھنسے مزدوروں کے باہر نکلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق 5 مزدور باہر نکل چکے ہیں ۔  لوگ بھی پھولوں کے ہار لے کر جائے واقعہ پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلی پشکر دھامی بھی سرنگ کے اندر موجود ہیں۔ وہیں دوسری طرف این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی سرنگ کے اندر پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم 41 ایمبولینسوں کے ساتھ سرنگ کے اندر موجود ہے تاکہ ان مزدوروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ علاوہ ازیں ان مزدوروں کے اہل خانہ کو بھی گرم کپڑوں کے ساتھ ٹنل کے قریب بلالیا گیا ہے۔
ٹنل کے باہر مزدوروں اور ریسکیو ٹیم کے لئے مالائیں لائی گئی ہیں ۔ اترکاشی میں سلکیارا سرنگ میں پھنسے مزدوروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ انہیں جلد ہی بچا لیا جائے گا۔ ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم نے انہیں بتایا تھا کہ ریسکیو ٹیم جلد ہی ان تک پہنچ جائے گی۔' لواحقین اب اپنا سامان لے کر سرنگ کے اندر جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا