English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’ہندوؤں کی نہیں تو کیا اورنگ زیب اور بابر کی بات کروں‘‘

share with us

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما راجستھان میں اسمبلی انتخابات کی مہم میں شرکت کیلئےگزشتہ رات جے پور پہنچے۔ اس دوران بسوا نے کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے پرینکا گاندھی کے بیان کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ہندوؤں کیلئے دو لفظ نہیں بولوں گا تو کیا بابر اور اورنگزیب کیلئے بولوں گا؟ ہندوستان میں ہندو کا مطلب ہے’ واسودیو کٹمب کم‘۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے جے پور پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔
 میڈیا سے گفتگو کےد وران وزیر اعلیٰ بسوا نے پرینکا گاندھی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہندو کہتے ہیں کہ ساری دنیا میرا خاندان ہے۔ ایسے کلچر کی تعریف نہیں کرو گے تو کس کی تعریف کرو گے؟ ‘‘پرینکا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ ان (پرینکا گاندھی) سے جا کر کہئے کہ جب تک ہماری سانس چل رہی ہے تب تک ہم ہندوؤں  کے گن گاتے رہیں گے۔ اگر ہم ہندوؤں کے مفاد میں نہیں بولیں گے تو کیا بابر اور اورنگزیب کے لیے بولیں گے؟‘‘
پرینکا گاندھی نے کیا کہا تھا؟
 کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی جمعہ کو راجستھان کے دورے پر تھیں۔ اس دوران انہوں نےساگواڑہ (ڈونگر پور) اور چتور گڑھ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ ان میٹنگوں میں پرینکا گاندھی نے طنزیہ انداز میں بی جے پی پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگ کر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ لوگوں کو مذہب، مندر اور مسجد کے نام پر تقسیم کرکے ووٹ کی سیاست کرتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ عوام ان کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کانگریس حکومت کے لئے اپنی حمایت دیں جو یقینی ضمانت کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روایتوں کو توڑ کر ریاست میں کانگریس حکومت پھر سے لایاجانا چاہئے۔ واضح رہےکہ سنیچر ۲۵؍ نومبر کو راجستھان اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا