English   /   Kannada   /   Nawayathi

میزورم کی سرحد کے قریب میانمار کی فوج اور عسکریت پسند گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

share with us

اتوار کو میزورم کی سرحد کے قریب میانمار کی فوج اور ایک عسکریت پسند گروپ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 21 شہری زخمی ہو گئے۔

میزورم میانمار کے ساتھ 404 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد کا اشتراک کرتا ہے

زخمی شہریوں کو میزورم کے چمپائی ضلع کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق، حکام نے عسکریت پسند گروپ کی شناخت چائن لینڈ ڈیفنس فورس کے طور پر کی ہے، جو میانمار میں فوجی جنتا کے خلاف تشکیل دی گئی تنظیم ہے ۔ فروری 2021 میں بغاوت کے بعد جنتا دوبارہ اقتدار میں آگئی۔

یہ لڑائی اتوار کی رات تقریباً 10.30 بجے شروع ہوئی اور سوموار کی صبح تک زوکھاوتھر-رکھاؤدر بارڈر پر جاری رہی، جو کہ بھارت کے میانمار کے ساتھ مشترکہ تجارتی راستوں میں سے ایک ہے۔

ینگ میزو ایسوسی ایشن کے ایک رہنما، تھنکنگا پچاؤ نے اسکرول کو بتایا، "لڑائی کی وجہ سے، سینکڑوں افراد سرحدی گاؤں زوکھاوتھر سے ہندوستان میں داخل ہو گئے ہیں، جو لڑائی کی جگہ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا