English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی وقف بورڈ میں تقرری سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں تین افراد گرفتار

share with us

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی وقف بورڈ میں کی گئی تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ذیشان حیدر، جاوید امام، داؤد نصیر شامل ہیں۔ دراصل گرفتاری کے بعد تینوں کو آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے تینوں کو ایک دن کے لیے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ اب تینوں کو اتوار کو روز ایونیو کورٹ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جہاں سے ای ڈی ان کے ریمانڈ کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ای ڈی نے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے 13 مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ امانت اللہ نے وقف بورڈ میں لوگوں کو بھرتی کرنے کے نام پر پیسہ کمایا اور اس سے اپنے ساتھیوں کے نام غیر منقولہ جائیداد حاصل کی۔ امانت اللہ نے سال 2019 میں 150 افراد کی بھرتی کی تھی۔ ان لوگوں کو گذشتہ ماہ وقف بورڈ نے نوکری سے نکال دیا تھا۔

ای ڈی کا یہ بھی الزام ہے کہ امانت اللہ خان نے 2018 سے 2022 تک وقف بورڈ کے چیئرمین رہتے ہوئے بورڈ کی جائیدادوں کو لیز پر دے کر اپنے ذاتی فائدے کے لیے پیسے کمائے۔ ای ڈی کے چھاپے کے بعد امانت اللہ نے ای ڈی پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جب سی بی آئی نے 2016 میں بھرتی کیس میں ان سے تفتیش کی تو اس نے ان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا