English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی وزیر اعظم مودی کیلئے ’’بڑا اثاثہ ‘‘ ہیں: کے ٹی آر

share with us

بی آر ایس کے صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ راہل گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کا ’’سب سے بڑا اثاثہ‘‘ ہیں۔کے ٹی راما راؤ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی اور ان کی پارٹی بی جے پی کو شکست دینے کے قابل نہیں ہیںاور اگر شکست دےسکتے ہیں تو انہیں اترپردیش، گجرات اور بہار میں بی جے پی کو ہرانا چاہئے۔تلنگانہ میں صرف ایک ہی پارٹی ہے جو بی جے پی کو شکست سے دوچار کر سکتی ہے اور وہ بی آر ایس ہے۔اسی لئے میں کہتا ہوں کہ راہل گاندھی مودی جی کیلئے ’’بڑی املاک ‘‘ ہیں۔
انہوں نے تلنگانہ کےاسمبلی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کیلئے ’’پرتجسس ‘‘ بھی ہے اور’’ اداس ‘‘بھی ۔
انہوں نےدعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم پہلے کے تمام ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔خاص طور پر اس لئے ایسا لگتا ہے کیونکہ لوگوں نے ج؍مرتبہ ہمارا انتخاب کیا اور یہ ٹرینڈ لائن اسی طرح جاری رہے گی۔ہم پچھلی مرتبہ سے زیادہ اس مرتبہ حاصل کریں گے۔
انہوں نے بی جے پی اور کانگریس کے تعلق سے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی یہ دیکھنا پسند کریں کہ کسی تیسرے آدمی کو ابھرتا ہوا دیکھنا پسندکریں گے۔وہ نہیں چاہتے کہ ملک کسی اور کے بارے میں بات کرے۔راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ کوئی بھی دوسری پارٹی بی جے پی کیلئے بی ٹیم ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ انہیں اپنی کمزوریوں پر کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کے سی آر کے دوسری مرتبہ وزیرا علیٰ بننے کے حوالے سے کہا کہ مودی بھی یہ نہیں چاہتے کہ کے سی آر دوسری مرتبہ جیتیں کیونکہ یہ مہاراشٹر کے علاوہ دوسری ریاستوں کو بھی متاثر کرے گا۔
انہوں نے بی جے پی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ ہم نے ۲۰۱۴ء اور ۲۰۱۸ء میںتنہاالیکشن لڑے۔ مجھے کوئی ایسا وقت بتائیے جب ہم نے بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کیا ہو۔
انہوں نے این ڈی اے کے تعلق سے کہا کہ این ڈی اے آج ایک ڈوبتی ہوئی کشتی بن گئی ہے۔ ہم ان کے ساتھ اتحاد نہیں کرنا چاہتے۔ وزیر اعظم نے بھی کئی مرتبہ ملک سے جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے اپنی پارٹی کے تعلق سے کہا کہ سیاست میں ایک ایسی چیز بھی ہے جسےوفاداری کہتے ہیں۔۲۰۱۸ء میں بھی کے سی آر نے ۹۰؍ فیصد ایم ایل ایز کا انتخاب کیا تھا جو انہوں نے اب بھی کیا ہے۔ ہم ان پر بھروسہ ہے کہ وہ جو کریں گے بہتر کریں گے۔
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں آج فی کس نمبر سب سے بہترین ریاست ہیں۔
ہمارے آٹی آلات کی درآمدات میں اضافہ ہو رہاہے۔ہماری دھان میں اضافہ ہوا ہے اور سبز حصہ بڑھا ہے۔ملک کی معیشت میں ہمارا چوتھا سب سے بڑا اشتراک ہے اور ہماری ریاست نے سب سے زیادہ پنچایت کے اعزازات حاصل کئے ہیں۔
انہوں نے کرناٹک کے تعلق سے کہا کہ کرناٹک میںپچھلے ۱۰؍سال میں بی جے پی اور کانگریس دونوں نے حکومت کی ہےجبکہ تلنگانہ میں ہمیں دو مرتبہ جیتنے کا موقع ملا ہےاور ہم نے انہیں شکست دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا