English   /   Kannada   /   Nawayathi

سونے سے پہلے موبائیل کا استعمال صحت کو کیسے متأثر کرتا ہے؟؟

share with us
mobile, mobile phone , موبائل کے نقصانات

بیشتر لوگ وقت پر سونے کے بجائے اکثر بستر پر لیٹ کر گھنٹوں موبائیل فون کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس عادت کا آپ کی صحت پر کیا اثر ہوسکتا ہے اور سونے سے پہلے فون کا استعمال آپ کو کیا کیا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟؟

آنکھوں میں تکلیف : اگر آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فون استعمال کرتے وقت آپ کو دھندلا نظر آرہا ہے تو آپ یقینی طور پر اکیلے نہیں ہیں بلکہ یہ کئی لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ جب آپ اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو یہ آنکھوں میں دباؤ کا باعث بن سکتا ہے ، اس لیے اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے اسکرین کی روشنی کم کرنے کی کوشش کریں اور اپنے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کرنے سے گریز کریں۔

نیند میں خلل : جب آپ ایک طویل دن کے اختتام پر بستر پر جاتے ہیں تو اکثر فون پر دن بھر کے پیغامات اور دوسری چیزیں دیکھنے کے لیے فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں ۔ سونے کے وقت اپنے فون کا استمال آپ کو اچھی رات کی نیند لینے سے روک سکتا ہے ۔ آپ کے اسمارٹ فون سے نکلنے والی روشنی نہ صرف آپ کی بصارت کو متأثر کرتی ہے بلکہ یہ آپ کی نیند میں بھی خلل ڈال سکتی ہے جس کے نتیجے میں صحت کی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

گردن میں درد : اگر آپ گردن کے درد کا شکار ہیں تو بستر پر فون کا استعمال آپ کی تکلیف میں اضافہ کرسکتا ہے کیونکہ جب آپ اسکرین پر دیکھنے کے لیے اپنا سر آگے کی طرف جھکاتے ہیں تو آپ کی گردن کے پٹوں پر دباؤ پڑتا ہے جس سے درد ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے فون کو چیک کیے بغیر بستر پر جانے کا تصور نہیں کرسکتے ہیں تو اسے آنکھوں کی سطح پر رکھنے کی کوشش کریں تاکہ پٹھوں میں تناؤ پیدا نہ ہو۔

چہرے پر جھریاں اور بڑھاپا : ہوسکتا ہے کہ آپ مہنگی اسکن کیئر کریم پر بہت پیسے خرچ کررہے ہوں لیکن بستر پر آپ کے فون کے استعمال جیسی آسان چیز آپ کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرسکتی ہے۔ جب آپ اپنے فون کے نیچے دیکھتے ہیں تو اس کی شعاؤں سے آپ کی گردن پر لکیریں بن جاتی ہیں جس کے نتیجے میں آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا