English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی پارلیمنٹ میں نفرت کے کلچر کا افتتاح: کپل سبل

share with us

نئی دہلی: کانگریس کے سابق رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے ہفتہ کے روز بہوجن سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کنور کے خلاف ایوان زیریں میں بی جے پی کے لوک سبھا رکن رمیش بدھوڑی کے فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز تبصرے پر حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی "سات ستارہ عمارت" میں"نفرت" کے کلچر کا افتتاح ہوگیا ہے۔

لوک سبھا میں جمعرات کو چندریان 3 کی کامیابی پر بحث کے دوران بہوجن سماج پارٹی کے رکن دانش علی کنور کے خلاف بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے انتہائی اشتعال انگیز ریمارکس کے باعث ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کپل سبل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کی"سات ستاروں والی عمارت میں 'نفرت' کے نئے کلچر کا افتتاح ہوگیا ہے"۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی حال ہی میں ختم ہونے والے اجلاس کے دوران پرانی سے نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں منتقل ہوگئی۔ بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف لوک سبھا میں بدھوڑی کے انتہائی اشتعال انگیز ریمارکس کی وجہ سے جمعہ کو اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان بڑے پیمانے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اس معاملے پر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ اسپیکر اوم برلا نے انہیں انتباہ دیا کہ اگر ایسا رویہ دہرایا گیا تو "سخت کارروائی" کی جائے گی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے اشتعال انگیز تبصرہ پر دانس علی کنور نے کہا کہ اگر رمیش بدھوڑی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تو وہ ایوان کی رکنیت چھوڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔ دانش علی نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا وہیں دوسری جانب بی جے پی نے رمیش بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا