English   /   Kannada   /   Nawayathi

پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر قومی پرچم لہرایا گیا

share with us

نئی دہلی17؍ستمبر2023: نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں قومی پرچم لہرایا۔ کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس سے ایک روز قبل نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے صحن کے گیٹ پر قومی پرچم لہرایا گیا۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت و امور صارفین پیوش گوئل، پارلیمانی امور اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور مسٹر وی مرلی دھرن اس موقع پر راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے پارلیمنٹ ڈیوٹی گروپ کی طرف سے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ دھنکڑ اور مسٹر برلا نے سیکورٹی اہلکاروں کو پھلوں کی ٹوکریاں دے کر انہیں اعزاز سے نوازا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا