English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی ڈبلیو سی کا اجلاس اختتام پذیر، کانگریس آئندہ انتخابات کے لیے کمربستہ

share with us

حیدرآباد17؍ستمبر2023 : کانگریس ورکنگ کمیٹی حیدرآباد میں جاری دو روزہ اجلاس آج اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کے دوسرے دن سی ڈبلیو سی کی توسیعی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے اختتام کے بعد پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ توسیعی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی یہ میٹنگ اس اعتماد کے ساتھ ختم ہوتی ہے کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور تلنگانہ کے عوام آئندہ اسمبلی انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کو مینڈیٹ فراہم کریں گے۔

اپریل- مئی 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں جیت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ ’’ہم آنے والی لڑائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ ہم امن و امان، آزادی، سماجی اور معاشی انصاف، مساوات سے متعلق عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

تلنگانہ کے حوالے سے جاری کردہ ایک اور بیان میں کانگریس نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے 9 سال بعد سنہرے تلنگانہ کا وعدہ توڑا گیا، مرکزی اور حیدرآباد دونوں حکومتوں نے دھوکہ دیا۔ پارٹی نے کہا کہ ہم تلنگانہ کے عوام سے مخلصانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ووٹ دیں۔ بنگارو تلنگانہ کے خواب کو دوبارہ زندہ کرنے اور وہ مستقبل فراہم کرنے کا وقت ہے جس کے تلنگانہ کے لوگ مستحق ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا