English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا راشٹرپتی بھون میں شاہی استقبال

share with us

نئی دہلی: سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کا پیر کو نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون کے صحن میں شاندار استقبال کیا گیا۔ دراصل انہوں نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت کے سرکاری دورے کا آغاز کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سعودی عرب کے ولی عہد کا شاہی استقبال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کے بعد مشترکہ دفاعی خدمات کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

ایک مختصر بیان میں شہزادہ محمد بن سلمان نے جی ٹوئنٹی کی کامیاب چیئرمین شپ کے لیے بھارت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس میں بہت سے اعلانات کیے گئے جس سے ہمارے دونوں ممالک، جی 20 ممالک اور پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ اس لیے میں بھارت مبارک باد دینا چاہتا ہوں اور ہم دونوں ممالک کے لیے مستقبل بنانے کے لیے کام کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد ہفتہ کو تین روزہ دورے پر دہلی پہنچے اور جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد اپنے سرکاری دورے کا آغاز کیا۔

راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔ اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور دیگر موجود تھے۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے سیاسی، سیکورٹی، دفاع، تجارتی اور اقتصادی، ثقافتی، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا