English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ کی وزیراعظم مودی اور صدر مرمو سے ملاقات

share with us

نئی دہلی، 12 جولائی

رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے بدھ کو یہاں  صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو  نے ڈاکٹر العیسیٰ کا ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا۔صدر مرمو نے کہا کہ ہندوستان رواداری کی اقدار،   اعتدال اور بین مذہبی مکالمے کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار اور مقاصد  کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک کثیر ثقافتی، کثیر لسانی، کثیر النسل اور کثیر مذہبی سماج کے طور پر تنوع میں اتحاد کا جشن مناتا ہے۔ ہمارے  20 کروڑ سے زیادہ ہندوستانی مسلمان بھائی اور بہن ہمیں دنیا میں مسلمانوں کی دوسری سب سے بڑی آبادی والا ملک بناتے ہیں۔  صدر  جمہوریہ نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ڈاکٹر العیسیٰ کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ بھارت مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔

دریں اثنا ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی ۔ڈاکٹر عیسیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا اور انہوں نے اپنے خوشگوار ملاقات کا ذکر کیا۔ ہماری ہندوستان کے وزیر اعظم جناب @narendramodi سے متعدد موضوعات پر اہم بات چیت ہوئی، جس میں انسان پر مرکوز ترقی کے فروغ کے طریقۂ کار اور  بین المذاہب مفاہمت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت شامل ہے۔ ہم جامع ترقی کے لئے ان کے مضبوط رجحان کی ستائش کرتے ہیں ۔ انتہاپسندی اور نفرت کے تمام طریقوں کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا،چاہے ان کا منبع اور وجوہات کچھ بھی ہوں۔کیونکہ باشعور اور جامع شہریت کے بغیر ہماری متنوع اور تکثیری دنیا میں امن اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔اس ملاقات کے بعد ہم نے ہندوستانی اسلامی ثقافتی مرکز میں اپنے لیکچر میں اس اہم ملاقات کی تفصیلات بیان کیں، جہاں نامور مسلم اورغیر مسلم مذہبی شخصیات،متعدد دانشور اور سیاست داں شریک  ہوئے، جو ہندوستان کی متعدد ریاستوں سے تشریف لائے تھے اور انہوں نے لیکچر کی مندرجات کو سراہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا