English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوتواتنظیموں نے پولس کی موجودگی میں مسلم شخص کا مکان کیا منہدم

share with us

رائے سین: ریاست مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں پولیس نے امجد نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی، اس دوران پولیس کی موجودگی میں کچھ شرپسندوں نے ملزم کے گھر کو منہدم کردیا، جس کے بعد پولیس نے مجموعی طور پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور 13 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وہیں پیر سے سلامت پور تھانہ کے پپلیا چند گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور گاؤں میں آنے اور جانے والی ہر گاڑی کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر پورے گاؤں میں کرفیو جیسا ماحول ہے۔ اس موقع پر رائسن کلکٹر، ایس پی، ایڈیشنل ایس پی، ایس ڈی ایم، ایس ڈی او پی سمیت پوری انتظامیہ موجود ہے۔

الزام ہے کہ ملزم کئی دنوں سے ایک نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا، ایک دن متاثرہ نے اپنے رشتہ داروں کو چھیڑ چھاڑ کے بارے میں بتایا، جس کے بعد ملزم کے خلاف رائسین وومن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ چونکہ ملزم کے خلاف پہلے ہی کئی مقدمات درج تھے، پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اسی دوران ہندو شدت پسند تنظیم کرنی سینا نے اس معاملے کو لے کر ملزم کے گھر پر بلڈوزر چلانے کا مطالبہ کیا، اس کے ساتھ ہی اس نے (کرنی سینا) نے دھمکی بھی دی کہ اگر ملزم کا گھر نہیں گرایا گیا تو وہ پیر کو خود اس کا گھر گرا دیں گے۔

اس کی وجہ سے سوموار کو موقع پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی۔ اس دوران پولیس کی موجودگی میں شرپسندوں نے ملزم کا گھر منہدم کردیا۔ 40 سے 50 شرپسندوں نے گھر پر حملہ کر کے پورے گھر کو منہدم کر دیا۔ اس دوران سلامت پور تھانہ انچارج دیویندر پال سنگھ پر مکان کی ایک دیوار گر گئی، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے، فی الحال ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس حوالے سے ملزم کے رشتہ دار کالو خان ​​نے بتایا کہ پیر کے روز پولیس نے ہمیں دوسرے گھر میں منتقل کردیا تھا، جس کے بعد گاؤں کے 40 سے 50 لوگوں نے ہتھوڑے، کلہاڑی اور دیگر اسلحہ سے گھر کو منہدم کردیا، جس کی وجہ سے میرا 8 سے 10 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا