English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس سمیت 19 اپوزیشن جماعتیں نئے پارلمنٹ کی افتتاحی تقریب میں نہیں کریں گی شرکت

share with us

نئی دہلی: سینٹرل وسٹا پر نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کو لے کر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ نئی پارلیمنٹ کے افتتاح پر سوال اٹھائے تھے۔ کانگریس سمیت 19 اپوزیشن جماعتوں نے افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کریں گی۔ اس سے پہلے ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس نے اعلان کیا تھا کہ وہ 28 مئی کو نئی پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کریں گی۔

منگل کو ٹی ایم سی کی جانب سے اس طرح کا اعلان سامنے آنے کے بعد اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے بھی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کی بات کہی۔ بدھ کو راشٹریہ جنتا دل نے بھی ٹویٹ کرکے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ وہ جماعتیں جنہوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا: انڈین نیشنل کانگریس، دراوڑ منیترا کزگم، عام آدمی پارٹی، شیو سینا (یو بی ٹی)، سماج وادی پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کیرالہ کانگریس (مانی)، ودوتھلائی چروتھیگل کاچی، راشٹریہ لوک دل، ترنمول کانگریس، جنتا دل (یونائیٹڈ)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، راشٹریہ جنتا دل، انڈین یونین مسلم لیگ، نیشنل کانفرنس، ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی، مارومالارچی دراوڑ منیترا کزگم۔

بتا دیں کہ اپوزیشن کا اعتراض ہے کہ صدر دروپدی مرمو کو نئی پارلیمنٹ کا افتتاح کرنا چاہیے نہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو۔ ٹی ایم سی اور عآپ دونوں پارٹیوں نے اسے بھارت کے صدر کی توہین قرار دیا ہے۔ منگل کو ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے ٹویٹ کیا کہ پارلیمنٹ صرف ایک نئی عمارت نہیں ہے، یہ پرانی روایات، اقدار، نظیروں اور قواعد کے ساتھ ایک اسٹیبلشمنٹ ہے، یہ ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ پی ایم مودی کو یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ اسی لیے ہم اس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح نہ کرنا صدر دروپدی مرمو کی توہین ہے۔ پارٹی اتوار کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کرے گی۔ عآپ رہنما سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جی کو پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کرنا بہت بڑی توہین ہے۔ یہ ہندوستان کے دلت قبائلی سماج کی توہین ہے۔ عام آدمی پارٹی مودی کی مخالفت میں افتتاحی پروگرام کا بائیکاٹ کرے گی۔

کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے صدر دروپدی مرمو کی جگہ پی ایم مودی کے ذریعہ نئی پارلیمنٹ کے افتتاح پر اعتراض کیا ہے۔ کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے صدر اور سابق صدر کو افتتاحی تقریب کے لیے مدعو نہ کرنے پر حکومت پر صدرجمہوریہ کی توہین کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ صدر دروپدی مرمو اور سابق صدر رام ناتھ کووند کو نئی پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر حکومت، اپوزیشن اور ہر شہری کی یکساں نمائندگی کرتا ہے۔ وہ بھارت کی پہلی شہری ہیں۔ ان کی جانب سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح حکومت کے جمہوری اقدار اور آئینی وقار کے عزم کی علامت ہوگا۔ تاہم ابھی تک کانگریس نے افتتاحی تقریب کے حوالے سے اپنے موقف کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ جلد ہونے والے ایک بڑے اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا