English   /   Kannada   /   Nawayathi

فساد مچانا بی جے پی کا ماڈل : سنجے راوت کا بی جے پی پر سنگین الزام

share with us

:04 اپریل2023(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے، کہیں بی جے پی فسادات نہ بھڑکا دے۔ وہ نہیں سمجھتے کہ بنگال کے لوگ تشدد پسند نہیں کرتے۔ فسادات بنگال کی ثقافت نہیں ہے۔ ہم فساد نہیں کرتے، عام لوگ فساد نہیں بھڑکاتے۔ جب بی جے پی اپنے دم پر ایسا نہیں کر سکتی تو وہ فساد بھڑکانے کے لیے لوگوں کی خدمات کرائے پر حاصل کرتی ہے۔

ادھو ٹھاکرے دھڑے کے لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ کون سا وزیر اعلیٰ چاہے گا کہ ان کی ریاست میں فسادات ہوں؟ مغربی بنگال کے حالات خراب کرنے کا کام وہاں کی اپوزیشن پارٹی بی جے پی کر رہی ہے۔ یہ ان کا ماڈل بن گیا ہے کہ جہاں بھی وہ ہارنے کی پوزیشن میں ہوتی ہے وہ فساد کراتی ہے۔ بی جے پی مہاراشٹر، کرناٹک، بہار ہر جگہ ہار رہی ہے اور یہ خوف انہیں ستا رہا ہے۔

 

ہوگلی: ریاست مغربی بنگال کے ہوگلی ضلع میں پیر کی شام کو پتھر بازی کا تازہ واقعہ درج کیا گیا، جس کے سبب ریلوے کو رشرا ریلوے اسٹیشن جانے والی تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین خدمات کو معطل کرنا پڑا۔ ایسٹر ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کوشک میرون کے مطابق رشرا ریلوے اسٹیشن پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی حفاظت کے لیے ہاوڑہ-بردھمان مین لائن پر تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا تشدد کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو ہوگلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شوبھا یاترا کے دوران جھڑپوں کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے بعد میں امتناعی احکامات جاری کیے اور پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا۔

وہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے "ہندو بھائیوں" سے اقلیتوں کی حفاظت کے لیے کہا اور دعویٰ کیا کہ جمعرات کو جب ملک ہنومان جینتی منائے گا تو ریاست میں تشدد کے ایک اور دور کے لیے منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تشدد بھڑکانے کے لیے تہوار ختم ہونے کے پانچ دن بعد بھی سیاسی کارکن ہتھیار اور بم لے کر جان بوجھ کر اقلیتی علاقوں میں رام نومی کے جلوس نکال رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے پربا مدنی پور ضلع میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ہندو بھائیوں کو یہ ذمہ داری سونپوں گی کہ 6 اپریل کو ہنومان جینتی کے موقع پر اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ ممتا بنرجی کا یہ بیان ہوگلی ضلع کے رشرا اور سیرام پور میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد آیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا