English   /   Kannada   /   Nawayathi

نصراللہ گنج کا نام تبدیل

share with us

بھوپال:02 اپریل2023(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی حکومتوں کا مختلف شہروں اور یادگاروں کے قدیمی نام تبدیل کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اسی ضمن میں اب مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے تاریخی حیثیت کے حامل نصراللہ گنج کا نام ’ریاست بھوپال‘ کے نواب خاندان سے جدا کر دیا ہے۔ حکومتی احکامات کے مطابق اب اسے بھیروندا کے نام سے پہچانا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھیروندا سیہور ضلع کے بودھنی اسمبلی حلقہ میں آتا ہے اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان یہیں سے رکن اسمبلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ سے منظوری حاصل ہونے کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کر دیا کہ اب نصراللہ گنج کا نام بھیروندا کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے گزشتہ دنوں نام کی تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔ نصراللہ گنج کسی زمانے میں بھوپال کی شاہی ریاست کا حصہ تھا اور نواب خاندان کے ایک فرد کا نام نصراللہ خان تھا۔ بھوپال کی بیگم سلطان کے دو بیٹے تھے اور انہوں نے جو علاقہ بطور جاگیر بڑے بیٹے نصراللہ خان کو دیا تھا اسی کا نام نصراللہ گنج تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا