English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار : نالندہ میں تشدد ، ایک نوجوان جاں بحق

share with us

نالندہ:یکم اپریل2023(فکروخبر/ذرائع)بہار شریف میں ہفتہ کی رات اور آج صبح تک وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ دیر رات کو ہونے والی فائرنگ میں دو نوجوانوں کو گولی لگ گئی جن میں سے ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔ پولیس لوگوں سے مسلسل امن برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔ رات بھر پولیس اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا اور مائیک کے ذریعے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ نالندہ میں حالات پر قابو پانے کے لیے کئی اضلاع کی پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ بہار شریف کے تین محلوں پہاڑ پورہ، خاس گنج اور گگن دیوان میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ شرپسند مذہبی مقام کے قریب کھڑے ہو کر فائرنگ کرتے رہے۔ جس کے جواب میں دوسری جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے جبکہ دوسرا شخص زیر علاج ہے۔

انتظامیہ نے پورے بہار شریف میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے نالندہ میں 5 اضلاع کی پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ رات بھر ہوئی فائرنگ سے بہار شریف کے لوگ خوفزدہ ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے حساس علاقوں میں فسادات پر قابو پانے والی گاڑیوں اور جوانوں کو تعینات کر دیا ہے۔ پولیس ٹیم نے رات بھر حساس علاقوں میں چھاپے مارے۔ پولیس نے پہاڑ پورہ، خاس گنج اور گگن دیوان علاقوں سے 50 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

بہار شریف نالندہ کے ایس پی اشوک مشرا نے کہا کہ گزشتہ رات تشدد میں ہلاک ہوئے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات چھاپے ماری کے دوران 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب تک 8 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔

نالندہ میں انتظامی سطح پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس ابھی تک بحال نہیں کی گئی۔ ساسارام ​​میں بھی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ ساسارام میں ایک دھماکہ بھی ہوا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ لواحقین کا الزام ہے کہ زخمیوں کا صحیح علاج نہیں کیا جا رہا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا