:اور ہر طرح کے
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل ... ہندو طالبات کو جبرا حجاب پہنانے کے الزامات کے درم ... انڈین مسلم لیگ کو سیکولر کہنے پر راہل گاندھی پر ب ... بغاوت قانون پر لاکمیشن کی رپورٹ پر کانگریس کا سخت ... بالاسور ٹرین حادثہ : وزیراعظم مودی نے کی زخمیوں سے ... اڈیشہ ٹرین حادثہ: 15 گھنٹہ بعد ختم ہوا ریسکیو آپری ... بی جے پی اپنے ادھودے وعدے یاد کریں! ڈی کے شیوا کمار ... کانگریس کی پانچ ضمانتوں کا مذاق اڑانے والے بی جے پ ...

اورنگ آباد:30مارچ2023(فکروخبر/ذرائع) ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں رام نومی کے موقع پر کیراڈپورا علاقے میں واقع رام مندر کے پاس دو فریقوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس دوران معاملہ کافی سنگین ہوتا چلا گیا، جس کے بعد فریقین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور ماحول کو پُرامن بنانے کے لئے پولیس نے ثالثی کا کردار ادا لیکن کچھ دیر بعد چند مشتعل نوجوان جائے وقع پر پہنچے اور انہوں نے وہاں پتھربازی شروع کر دی اور پولیس گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس دوران فائربرگیڈ کے عملے نے فوری طور پر مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا لیکن اس دوران کئی گاڑیاں جل چکی تھیں۔
کشیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ اس دوران ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل بھی جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور اسی دوران رام نوامی کا تہوار بھی ہے۔ دونوں ( ہندو و مسلم) کے لئے یہ ایک مقدس مہینہ ہے۔ اس لئے اس مہینہ کا احترام کریں، ماحول کو خراب نہ کریں، سڑکوں پر آنے کے بجائے گھروں میں سکون سے بیٹھیں اور سازگار ماحول بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے رام مندر کا جائزہ لیا ہے۔ وہاں کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |