English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا ۸۰ سالہ مسلم شخص کو ضلع بدرکیاجائے گا !

share with us

اورنگ آباد:18مارچ2023(فکروخبر/ذرائع)آنے والے کچھ دنوں میں رام نومی کا تہوار ہے ،جو پورے ملک میں برادران وطن کے ذریعہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اس دوران مذہبی جلوس بھی برآمد ہوتے ہیں۔جلوس کے دوران شر پسندوں اور ہندو شدت پسندوں کے ذریعہ اکثر اقلیتوں کے مذہبی مقامات مساجد اور گھروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔بہار میں بھی گزشتہ سا ل ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کو دیکھتے ہوئے اس سال انتظامیہ پہلے سے تیاری کر رہی ہے مگر اس دوران بہار کے اورنگ آباد انتظامیہ نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جو انسانی اور اخلاقی طور پر نا مناسب اور قابل تشویش ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد حکام نے مبینہ طور پر گزشتہ سال رام نومی کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں شامل ہونے کے الزام میں کچھ لوگوں کو اس سال رام نومی سے قبل ضلع بدر کرنے کی تیاری کی ہے ۔ضلع بدر کئے جانے والوں کی فہرست میں متعدد سیاسی اور سماجی افراد کے نام شامل ہیں جن کی اکثریت مسلمان ہے۔اس میں ایک 80 سالہ بزرگ کا نام بھی شامل ہے جنہیں انتظامہ ضلع بدر کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور وہ انتہائی سنگین بیماری سے دوچار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نواڈیہہ کے رہنے والے 80 سالہ بزرگ محمد جمیل عرف جلیل کا نام بھی سٹی پولیس کی فہرست میں شامل ہے۔وہ ان دنوں اسپتال میں زیر علاج ہیں اور وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔جبکہ پولیس اور انتظامی حکام انہیں نوٹس دے رہے ہیں۔کرائم کنٹرول ایکٹ کے تحت پولیس بغیر تفتیش کے کارروائی کرتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فہرست پہلے سے ہی تیار ہے، جس کی بنیاد پر پولیس رام نومی کے جلوس سے پہلے کارروائی کرتی ہے۔80 سالہ محمد جمیل کے نام پر تھانہ صدر نے بتایا کہ ہمیں ان کی بیماری کا علم نہیں ہے۔ اگر ایسا ہے تو ان کے نام پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سٹی پولیس اسٹیشن کے صدر ستیش بہاری شرن نے بتایا کہ شہر میں 25 شہریوں کے خلاف کرائم کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔وارڈ کونسلر سکندر حیات، الطاف قریشی، وارڈ کونسلر کے نمائندے اطہر حسین منٹو، راج عرف نیئر عالم، محمد۔ بابر، محمد مظہر، محمد اظہر محمد شاہدوغیرہ کا  نام بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ  آر جے ڈی لیڈر یوسف آزاد انصاری، بی جے پی کے ضلعی ترجمان اجول کمار، اے بی وی پی کے دیپک کمار، کانگریس کے محمد شاہنواز رحمان عرف سلو خان، ایل جے پی کے ششی سنگھ سمیت کئی اہم لوگوں کے نام شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا