English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے ٹی ایس نے پی ایف ائی سے روابط کے الزام میں ایک شخص کو کیا گرفتار

share with us

موتیہاری:18مارچ2023(فکروخبر/ذرائع) پٹنہ اے ٹی ایس نے مشرقی چمپارن ضلع میں بڑی کارروائی کی ہے۔ اے ٹی ایس نے مہسی پولیس اسٹیشن کی مدد سے پی ایف آئی کے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ نوجوان کو ہرپورناگ میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کا نام محمد ارشاد عالم بتایا جا رہا ہے۔ ارشاد عالم این آئی اے کا مطلوب محمد یعقوب عرف سلطان عثمان خان کا کافی قریب مانا جاتا ہے۔ اے ٹی ایس مہسی تھانے میں نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مشتبہ نوجوان کے پاس سے کیا برآمد ہوا ہے یہ معلومات نہیں مل سکیں۔ جانکاری کے مطابق اے ٹی ایس کو جمعہ کو ارشاد کے گھر آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد اے ٹی ایس ٹیم نے موتیہاری کے ایس پی کانتیش کمار مشرا سے رابطہ قائم کیا۔

ایس پی کی ہدایت پر مہسی تھانہ صدر سنیل کمار سنگھ نے اے ٹی ایس کے ساتھ ہرپور ناگ میں واقع محمد ارشاد عالم کے گھر پر چھاپہ مارا اورنوجوان کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے مہینے میں این آئی اے کی ٹیم چار دنوں تک موتیہاری میں رہی اور پی ایف آئی کے پانچ مشتبہ ارکان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ گرفتار نوجوان مہسی تھانہ علاقہ کے ہرپور ناگ گاؤں کے رہنے والے نعیم الدین انصاری کا بیٹا ہے۔ جسے این آئی اے کی ٹیم تلاش کر رہی تھی۔ اس دوران جیسے ہی اے ٹی ایس کو ارشاد کے گھر آنے کی اطلاع ملی۔ موتیہاری پولیس کی مدد سے اسے گرفتار کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا