English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوک سبھا میں وزیراعظم کا خطاب ، اپنی حکومت کی تعریف اور کانگریس پر تنقید

share with us

نئی دہلی:08فروری2023(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں جوش و خروش کے ساتھ تقریر کرتے ہوئے کانگریس اور نام لئے بغیر راہل گاندھی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ملک کو کمزور معیشت دی ہے۔ کانگریس نے ملک کو دوسروں کے سامنے کمزور بنایا ہے۔ ان سے لوگوں کی کیا امید ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2004 سے 2014 تک ان دس سالوں میں ملک کی معاشی حالت ابتر رہی۔ اس دوران ملک میں مہنگائی کی شرح دوہرے ہندسے تک پہنچ گئی۔ کانگریس کی حکومت میں بدعنوانی عروج پر تھی۔

اتنا ہی نہیں پچھلی حکومت کے کئی مسائل بھی ان کی تقریر میں سامنے آئے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ترقی ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر خوش ہونے کی ضرورت ہے۔ وہاں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ لوگ چین کی سانس لے رہیں ہیں۔ مودی نے کہاکہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے واقعات میں کمی آئی ہے، بی جے پی ہمیشہ سے یہ دعوی کرتی رہی ہے۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم نے UPA دور میں وادی اور شمال مشرق سمیت ملک کے دیگر حصوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Privilege Notice against Rahul Gandhi راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس

وزیر اعظم نے کہاکہ آج ملک واقعی بدعنوانی سے چھٹکارا پا رہا ہے۔ آج ملک میں فیصلے جلدی ہوتے ہیں۔ آج پوری دنیا ہندوستان پر اعتماد کرتی ہے۔ مالیاتی ترقی کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ آج ملک کی معیشت مستحکم ہے۔ بھارت کی جی 20 کانفرنس کی صدارت فخر کی بات ہے۔ بھارت نے کورونا بحران کے دوران 150 سے زائد ممالک کی ادویات اور ویکسین فراہم کی، پھر بھی کچھ لوگوں کو یہ تمام کامیابیاں نظر نہیں آرہی ہیں۔ 90 ہزار اسٹارٹ اپس لے چکے ہیں۔ 9 سال میں ملک میں بھارت اب اسٹارٹ اپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ موبائل فون بنانے میں ملک دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔تعلیم سے لے کر کھیلوں کے میدان تک ہندوستان بتدریج ترقی کر رہا ہے۔ کرکٹ سے لے کر اولمپکس تک، ملک کی لڑکیاں ترقی کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا