English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجمع الامام الشافعی العالمی کے زیر سرپرستی معھد الامام الشافعی چپلون سینٹر کا قیام

share with us

چپلون : 20 جنوری 2023(فکرو خبر/پریس ریلیز) اس وقت لوگوں کا مزاج مسائل پوچھنے کا نہیں،ایسے لوگوں تک مسائل کا پہنچانا مفتیان اور علماء کی ذمہ داری ہے،خاص طور پر جوعلاقہ امام شافعی رح  کے متبعین کے ہیں لیکن بہت سے لوگ بنیادی مسائل سے بھی ناواقف ہیں ایسے علاقوں کے مفتیان پر لازم ہے کہ وہ علمی اور فقہی مسائل سے عوام کو آگاہ کرائیں ۔ان خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے مجمع الامام الشافعی العالمی کے جنرل سکریٹری مولانا عبیداللہ ابوبکر ندوی نے کیا۔
مولانا موصوف معھد الامام الشافعی کے افتتاحی پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔
  معھد الامام الشافعی کا قیام چپلون شہر کی تبلیغی مرکز کے امام وخطیب مولانا معظم صاحب گھارے کی فکروں کا نتیجہ ہے۔ 
پروگرام کی صدارت علاقہ کوکن کے خادم قرآن قاری داؤد صاحب کودے فرمارہے رہے تھے۔اس قبل مفتی فیاض احمد۔ برمارے صاحب نے  معھد الامام الشافعی چپلون کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے مقاصد میں یہ بھی شامل ہے کہ علاقہ کے مفتیان وعلماء کو مجمع الامام الشافعی العالمی کے لئے معین ومددگار بنانا ہے۔اس پر رونق تقریب میں مولانا معظم صاحب کی ایک چھوٹی سی کتاب تعلیم القرآن کا اجراء ہوا۔اس تقریب میں جامعہ حسینیہ عربیہ شریوردھن کے صدر مفتی مولانا مفتی نذیر کرجیکر صاحب کے ساتھ  شہر چپلون کے ائمہ ، علماء ومفتیان موجود تھے ۔اس تقریب کی نظامت جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے تربیت یافتہ اورشہر چپلون کے چیف قاضی مفتی صابر نے انجام دی ۔ صدر مجلس قاری داؤد صاحب کے صدارتی کلمات اور دعا پر اس نشست کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا