English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی اسمبلی میں عآپ رکن اسمبلی نے کیوں لہرائی نوٹوں کی گڈی ؟

share with us

:18 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)عآپ رکن اسمبلی موہندر گویل نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی میں نوٹ کی گڈی لہرا کر ایک نیا ہنگامہ شروع کر دیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رشوت میں ملے ہوئے پیسے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’بابا صاحب امبیڈکر اسپتال میں نرسنگ وغیرہ کی بھرتی کے لیے ٹنڈر نکلا ہے۔ حکومت کا کلاؤز ہے کہ 80 فیصد پرانے ملازمین کو رکھنا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ اس میں بڑے پیمانے پر پیسے کی وصولی ہوتی ہے۔‘‘ جب رکن اسمبلی نوٹوں کی گڈی ایوان میں لہرا رہے تھے تو ایک ہنگامہ جیسا ماحول بن گیا اور موہندر گویل نے کہا کہ اس معاملے سے پردہ اٹھا کر انھوں نے اپنی جان جوکھم میں ڈال دی ہے۔

موہندر گویل کا کہنا ہے کہ ’’ملازمت ہو جانے کے بعد بھی ملازمین کو پورے پیسے نہیں ملتے۔ ٹھیکیدار ان میں سے بہت پیسے خود لے لیتے ہیں۔ ملازمین اس معاملے کو لے کر اسپتال میں ہڑتال پر بیٹھے، وہاں ان کے ساتھ مار پیٹ ہوئی۔ میں نے اسے لے کر ڈی سی پی سے شکایت کی۔ چیف سکریٹری اور ایل جی تک سے شکایت کی۔ انھوں نے مجھ سے سیٹنگ کی کوشش کی کہ رکن اسمبلی کو بھی ملا لیں۔‘‘

موہندر گویل نے بتایا کہ اس پورے معاملے سے پردہ اٹھانے کے لیے میں نے ان سے سیٹنگ کی اور ڈی سی پی کو جانکاری دی کہ 15 لاکھ روپے رشوت کا پیسے مجھے دے رہے ہیں اور میں انھیں رنگے ہاتھ پکڑوانا چاہتا ہوں، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ موہندر کہتے ہیں ’’میں جان جوکھم میں ڈال کر یہ کام کر رہا ہوں۔ وہ اتنے دبنگ لوگ ہیں کہ میری جان لے سکتے ہیں۔ اس کی غیر جانبداری کے ساتھ جانچ ہونی چاہیے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا