English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم طالب علم نے نابینا افراد کے بنایا چشمہ

share with us

ناگپور:18 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع) مسلم سماج کے تعلق سے یہ عام تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ تحقیق و تخلیق کے میدان سے دور اور قوم و ملت کی تعمیر سے لا تعلق ہوتے جا رہے ہیں۔ اس طرح کی منفی آرا کے باوجود مسلمانوں کی ایک قلیل تعداد ہی صحیح، مگر تحقیق و تخلیق اور سائنسی ترقی کے میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور قوم و ملت کی ناقابل فراموش خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ناگپور میں جاری 108ویں انڈین سائنس کانگریس میں ایک مسلم طالب علم ایچ افضل محمد نے نابینا افراد کے لیے سینسر والے خصوصی چشمے کی نمائش کی۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس چشمہ کی مدد سے نابینا افراد کو ان خطرات سے آگاہ کیا جائے گا جن کا اسے سامنا ہو سکتا ہے۔

بتادیں کہ ناگپور کے راشٹرسنت تکدوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کیمپس میں جاری 108ویں انڈین سائنس کانگریس میں 10 سے 17 برس کی عمر کے چائلڈ سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چلڈرن سائنس کانگریس کے نام سے ایک الگ ڈوم بنایا گیا ہے، جہاں چائلڈ سائنسدانوں نے سینکڑوں تجربات پیش کیے۔ یہاں نیشنل اسکول ناگاپٹنم تمل ناڈو کے طلباء کے ذریعے نابیناؤں کے لیے بنائے گئے چشمے سب کی توجہ کا مرکز بن رہے۔

چائلڈ سائنسدان ایچ افضل محمد نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے چشمے سے نابینا شخص کی زندگی کو ایک طرح کی بینائی ملے گی۔ یہ چشمہ نابینا شخص کو ان خطرات سے آگاہ کریں گے جو اسے لاحق ہوسکتا ہے۔ ان کے چشمے کی شیشوں میں ایک خاص قسم کا سینسر نصب ہے، یہی نہیں ان کے چشمے میں نصب شیشے بھی خطرے کا پتہ لگانے کے لیے وائبریٹ کرتے ہیں۔ چائلڈ سائنسداں ایچ افضل محمد نے بتایا ہے کہ یہ انتہائی کارآمد شیشہ بیٹری سے چلنے والا ہے جو صرف دو ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

انڈین سائنس کانگریس نمائش کو دیکھ کر ایک چیز جو شدت سے محسوس ہوئی وہ یہ کہ ہمارے ملک کے بچوں میں سائنسی نقطہ نظر سے نئی چیزیں سیکھنے کے جذبے اور ان کے تجسس میں قابل تعریف اضافہ ہوا ہے۔ چائلڈ سائنسدانوں نے کئی قسم کے تجربات متعارف کرائے ہیں۔ اس میں کئی تجربات ہیں جن میں مویشیوں کی صفائی ستھرائی کی عمارت کی تعمیر، پانی کا کنٹرول، استعمال شدہ پانی سے ڈرپ اریگیشن، لائف سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا