English   /   Kannada   /   Nawayathi

اللہ کی مرضی سے ہم ہندوستانی ہیں ، یہ موہن بھاگوت کون ہوتا ہے جو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھاگوت کے بیان پر برسے اویسی

share with us

:11 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے موہن بھاگوت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا، "موہن بھاگوت کون ہے جو مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنے یا اپنے مذہب پر عمل کرنے کی "اجازت" دے؟ ہم ہندوستانی ہیں کیونکہ اللہ نے چاہا، ان کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ ہماری شہریت پر "شرائط" ڈالیں؟ ہم یہاں ناگپورکے نام نہاد برہمچاریوں کے گروپ کو خوش کرنے کے لئے نہیں آئے ہیں ۔

اسدالدین اویسی نے مزید کہا، "بھاگوت  کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے۔ سنگھی طاقتیں دہائیوں سے 'اندرونی دشمنوں' اور 'جنگی صورتحال' کی دہائی دے رہے ہیں اور لوک کلیان مارگ میں ان کے اپنے سیوکوں کا کہنا ہے، کوئی ہندوستان میں گھسا ہوانہیں  ہے۔" انہوں نے کہا کہ چین کے لیے یہ 'چوری' اور ساتھی شہریوں کے لیے 'سینازوری' کیوں؟ اگر ہم واقعی جنگ میں ہیں تو  حکومت 8 سالوں سے کیوں سو رہی ہے؟


 

اویسی نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ ہندوستان کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا کہ جتنی جلدی ہندوستانی حقیقی "اندرونی دشمنوں" کی شناخت کر لیں، اتنا ہی بہتر ہے۔ کوئی بھی مہذب معاشرہ مذہب کے نام پر اس طرح کی نفرت اور تعصب کو برداشت نہیں کر سکتا۔ اویسی نے مزید کہا کہ " بھاگوت کو ہندوؤں کے نمائندے کے طور پر کس نے چنا؟ کیاوہ 2024 میں الیکشن لڑ رہے ہیں؟ ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔"

اویسی یہیں نہیں رکے، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے ہی ملک میں تفرقہ پیدا کرنے میں مصروف ہیں تو آپ دنیا کو واسودیوکٹمبکم نہیں کہہ سکتے۔ اویسی نے کہا، "وزیراعظم دوسرے ممالک کے تمام مسلم رہنماؤں کو گلے لگاتے ہیں، لیکن کیوں انہیں اپنے ملک میں ایک بھی مسلمان کو گلے لگاتے نہیں دیکھا جاتا؟

بتادیں کہ آرایس ایس  سربراہ موہن بھاگوت نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان  میں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن اسے 'ہم بڑے ہیں' کا احساس چھوڑنا پڑے گا۔ بھاگوت نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہندوستان، ہندوستان ہی بنا رہے۔بھاگوت نے کہا کہ  آج بھارت میں جو مسلمان ہیں انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہے وہ یہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں،  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا