English   /   Kannada   /   Nawayathi

این سی پی رہنما حسن مشرف کے گھر ای ڈی کا چھاپہ

share with us

کولہاپور:11 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)ریاست مہاراشٹر کے کولہاپور میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر رہنما حسن مشرف کے گھر صبح چھ بجے سے ای ڈی اہلکار پہنچے اور کارروائی شروع کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے مہاراشٹر کے سابق وزیر حسن مشرف کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کے افسران نے بیک وقت چار مقامات ہڈپسر، امنورا، کونڈھوا اور پنے یونیورسٹی روٹ پر ایک ساتھ تلاشی شروع کی۔ رات دیر گئے پنے پہنچنے والے افسران نے شوگر ملوں میں بدعنوانی سے متعلق معاملے میں تلاشی مہم شروع کی۔ ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ افسران نے آج صبح پنے پہنچنے سے پہلے کولہاپور کے کاگل بنگلے کی تلاشی بھی لی۔

واضح رہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما کریٹ سومیا حسن مشرف پر مسلسل بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔انہوں نے پہلے بھی دعوی کیا تھا کہ حسن مشرف منی لانڈرنگ اور بے نامی لین دین میں ملوث ہیں۔ سومیا نے کہا تھا کہ حسن مشرف اور ان کے خاندان کے لوگوں کے نام پر کئی کمپنیاں ہیں، دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کمپنیو کی کولکتہ میں شیل کمپنیوں کے ساتھ لین دین ہے، تمام دستاویزات ای ڈی اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو دئے گئے، کریٹ سومیا نے حسن مشرف کی بیوی اور ان کے بیٹے نوید کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ان الزامات کے بعد حسن مشرف نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد و جھوٹے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا