English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کے صدر بازار میں دھماکہ

share with us

نئی دہلی:08 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)شمالی دہلی کے صدر بازار کے قطب روڈ کے پارکنگ ایریا میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکہ ہوتے ہی افراتفری مچ گئی۔ فائر کنٹرول روم کو شام ساڑھے چھ بجے اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کی شناخت گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے ہندو راؤ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے فائر ڈائرکٹر اتل گرگ نے کہا کہ دو فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اسٹریکچر کولیپس ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جس کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا۔ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ سلنڈر بلاسٹ ہوا ہے یا پھر اسٹریکچر گرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔

ڈی سی پی ساگر سنگھ کالسی کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے اور تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اتنا زور دار دھماکہ ہوا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی تھی۔ دکانداروں کے مطابق تین افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک تھی اس کی موت ہوگئی ہے۔ ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ پانی کی موٹر میں دھماکہ ہوا ہے۔ یہاں نہ دھواں تھا نہ آگ۔ لیکن یہ دھماکہ زبردست تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال تمام افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں دھماکہ ہوا، وہ 140 سال پرانی دکان ہے، جس کے لیے ایم سی ڈی نے دو سال قبل نوٹس جاری کیا تھا۔ لیکن دھماکے کے حوالے سے کئی طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا