English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں مدراس میں جمعہ کی چھٹی پر ہنگامہ کے درمیان تعطیلات کا کلینڈر جاری

share with us

:25؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کی منتظمہ کمیٹی کی گذشتہ دنوں میٹنگ ہوئی تھی جس میں 2016 مدرسہ دستور العمل کے ترمیم کے حوالے سے غور و فکر کیا تھا اسی میٹنگ میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کرنے پر تجویز پیش کی گئی تھی جس پر مدارس کے ذمہ داران میں بے چینی پائی جارہی تھی لیکن آج مدرسہ بورڈ نے 2023 میں تعطیل کا کیلنڈر جاری کر تمام شکوک و شبہات کو دور کردیا اور کیلنڈر میں جمعہ کو تعطیل کا ذکر کیا گیا ہے۔

جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو ہر برس مدارس میں تعطیلات کے سلسلے میں کیلنڈر جاری کرتا ہے اسی کے تحت اس برس بھی جاری کیا ہے۔ 2023میں مدرسہ بورڈ نے 75 دن تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات سے متعلق جاری کردہ کیلنڈر میں رمضان اور عید الفطر کے موقع کی تعطیل 36 دن کی ہے ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو ہوگی ۔ مدارس کے مینیجر اور پرنسپل 2 اور دو دن کی چھٹی اپنے اختیار سے کرسکتے ہیں۔ کیلنڈر میں ذکر تمام چھٹیوں کے علاوہ سبھی مدرسین و ملازمین کو 14 ایام کی رخصت اتفاقیہ منظور ہونگے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا