English   /   Kannada   /   Nawayathi

پڑوسی ریاست کیرالہ میں برڈ فلو پھیلا ، ہزاروں پرندے مارڈالے گئے

share with us

:25؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع)کورونا وبا سے دنیا کے کئی ممالک پریشان ہیں اور ہندوستان میں بھی اس تعلق سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس درمیان کیرالہ میں برڈ فلو کا قہر شروع ہو گیا ہے۔ کیرالہ کے کوٹایم ضلع کی تین الگ الگ پنچایتوں میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انفیکشن کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے مرغیوں اور بطخوں کو مارنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے تحت ضلع میں چھ ہزار سے زیادہ پرندوں کو مار دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مارے گئے پرندوں میں بیشتر بطخیں ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کہا ہے کہ "ضلع کے ویچور، نیندور اور ارپوکارا پنچایتوں میں ہفتہ یعنی 24 دسمبر کو مجموعی طور پر 6017 پرندے مارے گئے جن میں زیادہ تر بطخیں ہیں۔" ضلع انتظامیہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ "ویچور میں تقریباً 133 بطخ اور 156 مرغیاں، نیندور میں 2753 بطخ اور ارپکارا میں 2975 بطخ ماری گئی ہیں۔ ان میں برڈ فلو یا ایوین انفلوئنزا نامی متعدی جنیٹک مرض پایا گیا۔"

دوسری طرف لکشدیپ انتظامیہ نے کیرالہ میں برڈ فلو کے قہر کو دیکھتے ہوئے وہاں فروزین چکن فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کیرالہ حکومت نے الپوزا ضلع کے ہریپد نگرپالیکا میں کئی پرندوں کی موت کے بعد مرغیوں اور بطخوں کو مارنے کا حکم دیا تھا۔ یہاں تقریباً 20471 پرندوں کو مارا گیا۔ الپوژا ضلع کے کلکٹر نے بطخ، مرغی، بٹیر سمیت گھریلو پرندوں کے انڈے اور گوشت کو کھانے اور فروخت کرنے پر بھی روک لگائی تھی۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی طرف سے بھی ایک ٹیم بھیج کر حالات کا جائزہ لیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا