English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلاول بھٹو کا سرقلم کرنے پردوکروڑ انعام کا اعلان

share with us

باغپت: ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں بی جے پی کے کارکنان نے پاکستان کے خلاف احتجاج کیا اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران بی جے پی کے رہنما اور ضلع پنچایت کے رکن منوپال بنسل نے بلاول بھٹو کا سر قلم کرنے والے کو دو کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

بی جے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ہفتہ کو کلکٹریٹ میں بلاول بھٹو کے خلاف دھرنا دیا۔ اس دوران ضلع پنچایت رکن اور بی جے پی رہنما منوپال بنسل نے کہا کہ وزیر اعظم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنی حدیں پار کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو کا سر قلم کرنے والے کو میں ذاتی طور پر دو کروڑ کا انعام دوں گا۔ یہ اعلان کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے پاکستان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے، جب کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نے قابل اعتراض بیان دیا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ اب بھارت کا وزیراعظم بھی ہے۔ بھٹو نے یہ بات بھارت کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز کہنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو کے اس متنازعہ ریمارکس پر بھارت میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اور دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج بھی کیا گیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا