English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب مدارس سروے کے بعد اب مدارس کے نصاب کی ہوگی جانچ

share with us

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ودیشا اور دتیا سمیت مدھیہ پردیش کے مدارس میں کچھ قابل اعتراض تعلیم کے بارے میں کہا کہ 'یہ معاملہ میری نوٹس میں آیا ہے، میں نے اس معاملے کا سرسری جائزہ لیا ہے اور ایسی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اضلاع کلکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ذریعے مدارس میں پڑھائے جانے والے مواد(اسٹڈی مٹیریئل) کی جانچ کروائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مدارس نصاب میں کوئی چیز قابل اعتراض نہ ہو۔

مدھیہ پردیش میں فلمسازوں کا خیرمقدم: مدھیہ پردیش کو فلموں کے لیے 'فرینڈلی اسٹیٹ' کہا جاتا ہے اور فلم کے سیٹس اور دیگر جگہوں پر ان کے خلاف احتجاج ہوتا ہے، اس معاملے میں وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ 'کہیں بھی کوئی احتجاج اور کوئی تنازع نہیں ہوگا، جو بھی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فلم بنانے کے لیے مدھیہ پردیش آنا چاہیں ان کا خیر مقدم ہے۔

راہل گاندھی کے بارے میں کمل ناتھ سے سوال: راہل گاندھی کے بار بار فوج پر سوال اٹھانے پر نروتم مشرا نے کہا کہ 'بلاول بھٹو اور راہل دونوں کا معاملہ ایک جیسا ہے، ایک فوج پر سوال کر رہا ہے اور دوسرا وزیر اعظم پر سوال کر رہا ہے۔ میں اس معاملے میں کمل ناتھ سے جی سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا راہل گاندھی نے فوج کی عزت پر سوال اٹھائے ہیں، وہ اس کے حق میں ہیں یا مخالف، اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا