English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ختم : اہم نکات

share with us

:17؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر مالیات نرملاسیتارمن کی قیادت میں آج جی ایس ٹی کونسل کی 48ویں میٹنگ ورچوئل موڈ میں انجام پذیر ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں کچھ اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر مالیات نے اس میٹنگ کے بعد دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران ایجنڈا کے آٹھ نکات پورے ہوئے۔ جی او ایم کے دو ایشوز تھے جن پر تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت تھی، لیکن ان پر غور نہیں کیا جا سکا۔ یہ ایشوز تمباکو اور گٹکا سے متعلق صلاحیت کی بنیاد پر ٹیکس نظام اور جی ایس ٹی ٹریبونل پر مبنی تھے۔

اس میٹنگ سے متعلق ریونیو سکریٹری نے بتایا کہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران جو فیصلے لیے گئے، ان میں کسی بھی افسر کو اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنے سمیت کچھ معاملوں کو جرائم کے درجہ سے ہٹانا اور جی ایس ٹی قوانین کے تحت کسی بھی معاملے میں پریزیکیوشن شروع کرنے کی رقم کی حد ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر دو کروڑ روپے کرنا (نقلی چالان کو چھوڑ کر) وغیرہ شامل ہیں۔ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے بعد ریونیو سکریٹری نے کہا کہ دالوں کی بھوسی پر ٹیکس کی شرح پانچ فیصد سے گھٹا کر صفر کر دی گئی ہے۔ میٹنگ میں ریفائنریوں کے لیے پٹرول کے ساتھ اتھنال مرکب کی اجازت پانچ فیصد کی رعایتی شرح پر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز شروع ہوئی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران جی ایس ٹی قانون کے تحت آنے والے کچھ جرائم کو اس فہرست سے نکالنے، اپیلی ٹریبونل کے قیام اور پان مسالہ اور گٹکا کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے نظام بنانے پر غور کیا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ اس میٹنگ کے دوران آن لائن گیمنگ اور کیسینو پر جی ایس ٹی سے جڑے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کانراڈ سنگما کی صدارت میں گزشتہ سال اس معاملے پر تشکیل وزراء کے گروپ (جی او ایم) نے جمعرات کو وزیر مالیات نرملا سیتارمن کو اس سے جڑی اپنی رپورٹ سونپی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا