English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، عآپ رہنما وجے نائر گرفتار

share with us

نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) کے میڈیا پبلسٹی انچارج وجے نائر اور تاجر ابھیشیک بوئین پلّی کو دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے کی تحقیقات کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔

اس سے قبل دونوں کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے گرفتار کیا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ عدالت میں ان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔

سی بی آئی نے بوئن پلّی کو دہلی کے جی این سی ٹی ڈی کی ایکسائز پالیسی بنانے اور لاگو کرانے کے لیے گرفتار کیا۔ حیدرآباد کے ایک ممتاز تاجر بوئن پلی کا نام تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے بلایا گیا تھا،

لیکن انہوں نے تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور مبینہ طور پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ ایف آئی آر میں ان کا نام نہیں تھا۔ دہلی کے جور باغ میں رہنے والے ایک تاجر، نائر سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار ہونے والے پہلے شخص تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا