English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا گیان واپی مسجد احاطہ میں پوجا کی اجازت دی جائے گی ! ، فیصلہ 17نومبر کو

share with us

وارانسی کے سول فاسٹ ٹریک کورٹ نے پیر کے روز گیان واپی معاملہ میں سماعت کے۔ آج فاسٹ ٹریک کورٹ گیان واپی معاملہ میں ایک عرضی پر فیصلہ سنانے والا تھا، لیکن سول جج سینئر ڈویژن مہندر کمار پانڈے کی عدالت نے 2 دن بعد کے لیے فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ اب اس معاملے میں 17 نومبر کو فیصلہ آئے گا۔ 17 نومبر کو فیصلہ اس بات پر آنے والا ہے کہ عرضی قابل سماعت ہے کہ نہیں۔

دراصل کرن سنگھ بسین نے عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں چار مطالبات کیے گئے تھے۔ مطالبات تھے: 1. فوری اثر سے بھگوان آدی وشویشور شمبھو وراجمان کی مستقل پوجا شروع ہو۔ 2. پورے گیان واپی احاطہ میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع کیا جائے۔ 3. پورا گیان واپی احاطہ ہندوؤں کے حوالے کیا جائے۔ 4. مندر کے اوپر بنے متنازعہ ڈھانچہ کو ہٹایا جائے۔

عرضی پر عدالت نے دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد گزشتہ تاریخ میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ ہندو فریق کے وکیل انوپم دویدی نے کہا کہ عدالت نے اپنا فیصلہ تیار کر لیا ہے، لیکن کچھ تکنیکی اسباب کے سبب مزید دو دن کا وقت لیا ہے۔ ضلع فاسٹ ٹریک سینئر ڈویژن کورٹ میں معاملوں کا بہت بوجھ ہے جس کے سبب یہ فیصلہ 2 دنوں کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا