English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہ کیا ہو رہا ہے ؟ اسکول کے کچن سے بڑی مقدار میں انگریزی شراب برآمد

share with us

کشی نگر:20اکتوبر2022(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں ضلع کشی نگر کے تمکو ہیراج تھانہ علاقہ کے تحت موہن بسڈیلا گاؤں کے اپر پرائمری اسکول کے کچن میں کثیرمقدار میں شراب پائے جانے کے سنسنی خیز واقعہ کے بعد بیسک تعلیم افسر (بی ایس اے) نے اسکول کے پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔

جمعرات کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اسکول کو شراب کا گودام بنانے کے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بی ایس اے نے اسکول کے پرنسپل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسکول کے پرنسپل کو اس بات کاعلم ہی نہیں کہ اسکول کا کچن شراب کے گودام میں تبدیل ہوچکا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سرکاری اسکول کے کچن سے 52 کارٹون انگریزی شراب برآمد ہوئی ہے۔ اسے شراب کے تاجروں کی بے خوفی سے تعبیر کیا جا رہا ہے کہ شراب رکھنے کے لئے اسکول کے کچن کا استعمال کیا گیا۔ ضلع کے سروہی بلاک کے موہن بسڈیلا گاؤں میں واقع پرائمری اسکول میں بدھ کی دوپہر بچوں نے اسکول کے کچن کو تالا لگا دیکھا۔ کچن کی کھڑکی سے بچوں نے دیکھا کہ اس کے اندر کارٹون کی کوئی چیز رکھی ہوئی ہے۔ بچوں نے اس کی اطلاع گرام پردھان کو دی۔

اس پر پردھان کے بیٹے نے بہادر پور پولیس چوکی کو اس کی اطلاع دی۔ تھانہ تمکو ہیراج کے سب انسپکٹر سنتوش کمار سنگھ اور سب انسپکٹر بادشاہ سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ محکمہ ایکسائز کے افسران کو لے کرموقع پر پہنچے۔ انہوں نے اسکول کے پرنسپل سے ضروری معلومات اکٹھی کیں تو انہوں نے بتایا کہ جس کمرے سے شراب ملی ہے اس کے تالے کی چابی پردھان کے پاس ہے۔ اس کمرے میں پردھان اسکول کی باؤنڈری کی تعمیر کے لیے تعمیراتی سامان رکھتے ہیں۔ پولیس نے جب تالا توڑا تو کچن سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔

جب پولیس نے شراب کے کارٹون نکالنے شروع کیے تو یکے بعد دیگرے کل 52 کارٹون شراب کمرے سے برآمد ہوئی۔ اسے تمکوہیراج پولیس نے قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ اس سلسلے میں تمکوہیراج کے ایکسائز انسپکٹر امرناتھ کشیپ نے بتایا کہ ضبط کی گئی انگریزی شراب کا بارکوڈ چیک کیا گیا ہے۔ اس میں پتہ چلا ہے کہ یہ شراب راہل گنج میں واقع ایک انگریزی شراب کی دکان کی ہے۔ معاملے کو انتہائی سنگین بتاتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے بھی اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہاں بی ایس اے نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا