English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطب مینار کے سلسلہ میں داخل کردہ عرضی پر کورٹ نے اے ایس ائی کو بھیجا نوٹس

share with us

:19اکتوبر2022(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے ساکیت کورٹ نے قطب مینار کو لے کر داخل کردہ از سر نو غور کرنے والی عرضی پر آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملے میں اب آئندہ سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔ دراصل عرضی دہندہ کنور مہندر دھوج پرساد نے عدالت میں قطب مینار پر مالکانہ حق کو لے کر از سر نو غور کی عرضی داخل کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 20 ستمبر کو قطب مینار احاطہ سے جڑی ایک عرضی کو دہلی کے ساکیت کورٹ نے خارج کر دیا تھا۔ عدالت نے جس عرضی کو خارج کیا تھا وہ کنور مہندر دھوج پرساد سنگھ نے ہی داخل کی تھی۔ انھوں نے خود کو تومر راجہ کی نسل سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو قطب مینار سے جڑے کیس میں فریق بنایا جائے۔

مہندر دھوج پرساد سنگھ کا دعویٰ ہے کہ آگرہ سے میرٹھ تک کی زمین پشتینی ہے۔ اس لیے قطب مینار کے آس پاس کی زمین پر فیصلہ لینے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں ہے۔ حالانکہ اس دعوے کی اے ایس آئی مخالفت کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ قطب مینار کو 1993 میں یونسیکو نے عالمی وراثت قرار دیا تھا۔ موجودہ وقت میں قطب مینار احاطہ اے ایس آئی کی نگرانی میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا