English   /   Kannada   /   Nawayathi

چکھلی :رجوع الی القرآن مہم : اگر ہم نے قرآن کریم سے اپنا تعلق نہیں جوڑا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں بچا سکتی :مولانا الیاس فلاحی

share with us

چکھلی ضلع بلڈانہ۔:18اکتوبر2022(فکروخبر/ذرائع)جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 14 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک رجوع الیٰ القرآن(  قرآن کی طرف رجوع ہوجاؤ) عنوان کے تحت ملک گیر مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی مہم کے تحت جماعت اسلامی ہند چکھلی کے زیر اہتمام 16 اکتوبر بروز اتوار کو بعد نماز ظہر خواتین کیلئے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش ڈھائی سو خواتین نے شرکت کی۔ اسی طرح بعد نماز عشاء  مسجد ابوبکر میں خطاب عام کا اہتمام کیا گیا، تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا، جس کے بعد برادر تنویر نے "ایمان کی حرارت زندہ ہے"  ترانہ پیش کیا، بلڈانہ ضلع کے امیر جماعت ڈاکٹر یٰسین صاحب نے سورہ یونس کی آیت پیش کرتے ہوئے مختصر تقریر پیش کی مہم کا تعرف پیش کیا۔

مولانا قاضی فہیم الدین نے قرآن کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے کہا قرآن نصیحت حاصل کرنے اور رہنمائی حاصل کرنے کیلئے ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی و رہبری کرتی ہے۔ مہمان خصوصی مولانا آصف علی شاہ صاحب نے قرآن کی طرف لوٹنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آج قرآن فہمی کی ضرورت ہے جب تک مسلمانوں نے قرآن کی تعلیمات پر عمل کیا تو دنیا کی ضرورت بنتے رہے، آج قرآن سے دوری کا سبب ہے کہ ہم اپنے فیصلے خود نہیں لے سکتے۔ 

 

 مقرر خصوصی مولانا الیاس خان فلاحی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا قرآن وہ عظیم کتاب ہے جو اپنے ماننے والوں کو دنیا کا سپر پاور بناتی ہیں،قرآن کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا جب آپ قرآن کا مطالعہ کرتے ہیں تو محسوس کریں گے کہ قرآن آپ سے مخاطب ہیں۔ سورہ طہٰ کی آیات پیش کرتے ہوئے کہا کہ  "اور  ( ہاں )  جو میری یاد سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی ، اور ہم اسے بروز قیامت اندھا کرکے اٹھائیں گے" مسلم معاشرے میں پھیل رہی بے حیائی اور بگاڑ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی ہم نے اپنی نسل کو اللہ کے قرآن سے جوڑا ہے کیا نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے جوڑا ہے۔" اگر ہم نے قرآن کریم سے اپنا تعلق نہیں جوڑا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں بچا سکتی" قرآن‌کو مضبوطی سے تھامنے کی دعوت دی، قرآن کی صفات مہمین کے نام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن‌ وہ کتاب ہے جو امن و تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ رجوع الی ا لقرآن صرف ایک مہم نہیں ہے بلکہ اپنی نسلوں کو قرآن سے جوڑنے کی منصوبہ بندی ہے۔

نظامت کے فرائض جناب فیصل راہی صاحب نے انجام دئیے، پروگرام کے کنوینئر جناب شہزاد خان سر نے اختتامی کلمات ادا کیے اور اظہار تشکر کیا مولانا فہیم الدین قاضی صاحب کی دعا پر پرگرام  کا کامیاب اختتام عمل میں آیا۔

رپورٹ :ذوالقرنین احمد 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا