English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی : کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ کی زمین پر رکھا کھانا کھلایا گیا : ویڈیو وائرل

share with us

سہارنپور:20ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) یوپی کے سہارنپور میں نوجوان کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں رکھے کھانا کو کھلائے جانے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع اسپورٹس آفیسر انیمیش سکسینہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری کھیل نونیت سہگل نے انیمیش سکسینہ کو فوری اثر سے معطل کرنے کی ہدایت دی۔

ریاستی حکومت نے اے ڈی ایم فنانس اینڈ ریونیو رجنیش کمار مشرا کو واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انہیں آدھا پکا ہوا کھانا دیا گیا تھا اور اس کھانے کو جگہ کی کمی کے باعث ٹوئلٹ میں رکھا گیا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس نے اس واقعہ پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے جواب طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ تین روزہ سب جونیئر گرلز کبڈی مقابلے کے پہلے دن 16 ستمبر کو کھلاڑیوں کو دوپہر کے کھانے میں آدھے پکے ہوئے چاول پیش کیے گئے، جب کھلاڑیوں نے کم پکے ہوئے چاولوں کی شکایت کی تو باورچی نے چاول کی پلیٹ اٹھا کر بیت الخلا کے اندر رکھ دی۔ وہیں پوریوں کو کاغذ بچھا کر بیت الخلا کے اندر رکھی گئی تھی۔ بہت سے کھلاڑیوں نے ان پوریوں کو کھانے سے انکار کر دیا اور دوپہر کے کھانے میں صرف سبزیاں اور سلاد ہی لیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا