English   /   Kannada   /   Nawayathi

دینی علماء اور مبلغین کی گرفتاری قابل مذمت

share with us

سرینگر:18ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) متحدہ مجلس علماء کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران کشمیر کے نصف درجن سے زیادہ علماء اور مبلغین پی ایس اے (PSA) کے تحت گرفتار کرنے کی کارروائی نہ صرف بلا جواز ہے بلکہ اس طرح کی کارروائیوں سے عوامی حلقوں میں شدید ردعمل اور غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

مجلس علماء نے یہ بات واضح کی کہ علما، واعظین، خطبا اور مبلغین کا بنیادی کام دین اسلام کی تبلیغ و تشہیر، انسانیت اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کے علاوہ حق و صداقت کی بالادستی اور اصلاح معاشرہ کیلئے مثبت کوششیں کرنا ہے ۔

بیان میں مجلس علماء نے مجلس کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جو 5 اگست2019 سے مسلسل نظر بند رکھے گئے ہیں سمیت تمام گرفتار شدہ علما و مبلغین اور جیلوں میں قید و بند کی زندگی گزار رہے رہنماﺅں اور نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ مجلس علماء میں درج ذیل تنظیمیں جن میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر سمیت دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مفتی اعظم کی مسلم پرسنل لاءبورڈ، انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام، جمعیت ہمدانیہ، انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ، دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرة الاسلام، انجمن مظہر الحق، جمعیت الائمہ والعلماء، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر، دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ، اہلبیت فاﺅنڈیشن، مدرسہ کنز العلوم، پیروان ولایت، اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ، بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد،  دارالعلوم امدایہ نٹی پورہ سرینگر اور دیگر جملہ معاصر دینی، ملی، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں۔

بشکریہ ای ٹی وی بھارت

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا