English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے کے خلاف دائر عرضیوں پر 12 ستمبر کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ

share with us

سپریم کورٹ پیر، 12 ستمبر کو سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون 2019) کے خلاف دائر عرضیوں پر سماعت کرنے جا رہا ہے۔ اے این آئی کے مطابق چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی سپریم کوڑت کی بنچ 200 سے زیادہ عرضیوں پر غور کرے گی۔

چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بنچ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی کم از کم 220 درخواستوں کی سماعت کرے گی۔

سی اے اے کے خلاف درخواستیں پہلی بار 18 دسمبر 2019 کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آئی تھیں۔ اس کی آخری سماعت 15 جون 2021 کو ہوئی تھی۔

سی اے اے کو پارلیمنٹ نے 11 دسمبر 2019 کو منظور کیا تھا، جس کے بعد پورے ملک میں احتجاج درج کیا گیا 

کیرالہ کی ایک سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل)، ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا، کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جیرام رمیش، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما اسد الدین اویسی، کانگریس لیڈر دیببرتا سائکیا، این جی اوز۔ رہائی منچ اور سیٹیزنز اگینسٹ ہیٹ، آسام ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن، اور قانون کے طالب علموں میں سے کئی ایسے ہیں جنہوں نے ایکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

2020 میں، کیرالہ حکومت نے بھی سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا اور سی اے اے کو چیلنج کرنے والی پہلی ریاست بن گئی۔

بتادیں کہ سی اےاے قانون کے مطابق  مسلمانوں کو چھوڑ کردوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین جو ۲۰۱۴ سے قبل ہندوستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں وہ ہندوستانی شہریت کے حقدارہونگے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا