English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا اب گاوں والوں کو ہی دی گئی مدرسہ منہدم کرنے کی ذمہ داری !

share with us

گول پاڑہ:07ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست آسام کے ضلع گول پاڑہ کے پکھیورا علاقے میں داروگر الگا چار گاؤں کے لوگوں نے مسجد کے احاطے میں واقع ایک مدرسہ کو منہدم کردیا۔

گزشتہ ہفتے ضلع گول پاڑہ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ مدرسہ میں مقامی نوجوانوں کو مبینہ طور پر انتہا پسندی پر اکسانے کے کا کام کیا جارہا ہے۔ گول پاڑہ ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے بھی مدرسہ کو منہدم کرنے کے اپنے منصوبوں کا انکشاف کیا تھا، لیکن آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ AIUDF کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے ریاست میں مذہبی اقلیتی برادری کے خلاف کارروائی کے لیے بی جے پی حکومت پر تنقید کی تھی جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے مدرسے کو منہدم کرنے کے فیصلے پر روک لگادی تھی۔

واضح رہے کہ یہ مدرسہ پکھیورا گاؤں کے جلال الدین نامی شخص نے قائم کیا تھا اور انہوں نے مدرسہ میں دو اساتذہ کی تقرری کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں اساتذہ کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں عباس علی نام کے شخص کو گرفتار کر کے انصار اللہ بنگلہ ٹیم اور القاعدہ سے متعلق کئی دستاویزات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس درمیان حکومتی انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ کو منہدم کرنے پر روک لگانے کے فیصلے کے باوجود مقامی لوگوں نے اس مدرسہ کو منہدم کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دو افراد کو مبینہ طور پر انصار اللہ بنگلہ تنظیم سے منسلک ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ان دونوں پر مقامی نوجوانوں کو انتہا پسندی پر اکسانے اور اس تنظیم کے ذریعے آسام میں بڑی واردات کو انجام دینے کا الزام تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا