English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر داخلہ بہار کی فضا بگاڑنے سیمانچل آ رہے ہیں،امت شاہ کے بہار دورہ پر اُپیندر کشواہا

share with us

پٹنہ:06ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر داخلہ امت شاہ آئندہ 24 اور 25 ستمبر کو بہار کے سیمانچل دورہ پر آ رہے ہیں، جس سے بہار کی سیاست ایک بار پھر سے گرما گئی ہے۔ سیمانچل بہار میں مسلم اکثریت والا خطہ مانا جاتا ہے۔ بی جے پی لیڈران اس خطہ کو بارہا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ بنگال اور نیپال کے سرحدی علاقے سے متصل سیمانچل میں مبینہ دراندازی معاملے کو بی جے پی لیڈران ہمیشہ موضوع بناتے رہے ہیں، ایسے میں بہار میں اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بی جے پی پہلی بار بہار میں عوامی ریلی کر رہی ہے، علاوہ ازیں جگہ کا انتخاب بھی موضوع بحث ہے۔

وہیں جے ڈی یو پارلیمنٹری بورڈ کے چیئرمین و رکن قانون ساز کونسل اُپیندر کشواہا نے امت شاہ کے دورے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ ذہنیت کی پارٹی ہے، امت شاہ کا دورہ بہار کی فضا کو بگاڑنے کی کوشش ہے اسی وجہ سے انہوں نے مسلم اکثریت والا علاقہ سیمانچل کا انتخاب کیا ہے تاکہ اس حلقہ سے ایک طبقہ کو ٹارگٹ کیا جائے اور بہار میں ہندو مسلم کرانے کی کوشش کی جائے حالانکہ وہ اس میں ناکام ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام اچھی طرح سے سمجھ چکی ہے کہ وہ بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے تاکہ یہاں کا پُرامن ماحول ناخوشگوار ہو. اگر انہیں سیمانچل کا دورہ ہی کرنا ہے تو بہار کو خصوصی پیکج کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرنے کے ساتھ کریں۔

اپیندر کشواہا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار 2024 کے مشن پر نکل چکے ہیں اور دہلی میں مختلف پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ ان کی خوشگوار ملاقاتیں ہو رہی ہیں، جس سے بی جے پی لیڈران کو پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام سیکولر پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک مضبوط عظیم اتحاد پیش کیا جائے تاکہ ملک پر قابض فرقہ پرست بی جے پی پارٹی سے چھٹکارا دلایا جا سکے، آنے والا پارلیمانی انتخاب ملک کے نقطہ نظر سے بڑا اہم ہونے والا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا