English   /   Kannada   /   Nawayathi

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

share with us

:05ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے انہوں نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ پیش کیا تھا۔ یہ خصوصی اجلاس کانکنی کی لیز کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں بلایا گیا تھا، کیونکہ کہا یہ جا رہا ہے کہ کمیشن نے سورین کے خلاف سفارش کی ہے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے اپنی سفارش کا خط جھارکنڈ کے گورنر کو بھیجا ہے جو ابھی کھولا نہیں گیا ہے۔ اس خط میں کیا سفارش کی گئی ہے اس کا پتہ اس لفافے کے کھولے جانے کے بعد ہی پتہ لگے گا۔

الیکشن کمیشن نے جب سے اپنی سفارش کا لفافہ گورنر کو بھیجا ہے جب سے صوبہ جھارکنڈ میں سیاسی بے چینی بڑھ گئی ہے۔ ادھر وزیر اعلی ہمینت سورین کا الزام ہے کہ بی جے پی ان کے ارکان اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کی اس کوشش کی وجہ سے ہی وزیر اعلی ہیمنت سورین نے اسمبلی میں اعتماد کی تحریک پیش کی تھی اور انہوں نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ جھارکنڈ میں سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس بند لفافے میں کیا نکلتا ہے، لیکن آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلی ہیمنت سورین کا ہاتھ سیاسی طور پر اوپر ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا