English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو سال بعد بھوپال منعقد ہوگا عالمی تبلیغی اجتماع

share with us

بھوپال:21/اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کورونا قہر کے سبب دو سال بعد بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہیں ہموار ہو گئیں ہیں ۔عالمی تبلیغی اجتماع جس پر کورونا قہر کے سبب دو سال سے پابندی عائد تھی، امسال حالات سازگار ہونے کے بعد بھوپال ضلع انتظامیہ و محکمہ پولیس نے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے ۔ امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ماہ نومبر میں ہوگا ۔ اجتماع کمیٹی کے ذریعہ بھوپال بیرسیہ روڈ پر واقع اینٹ کھیڑی میں عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی بنیاد انیس سو چوالیس میں رکھی گئی تھی۔ ابتدائی سالوں میں اجتماع میں چند لوگوں نے شرکت کی، لیکن رفتہ رفتہ جب اس کی اہمیت و افادیت کا لوگوں کو اندازہ ہوا تو اجتماع کی حیثیت ستر کی دہائی تک کل ہند رہی ۔ ستر کی دہائی کے بعد اجتماع نے عالمی شہرت حاصل کی اور دوہزار انیس کے عالمی اجتماع میں بائیس ممالک کے پندرہ لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی تھی۔

عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کو لے کر جب نیوز18 اردو نے اجتماعی کمیٹی کے ترجمان حاجی عتیق الاسلام سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ خدا کا شکر ہے کہ امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ہوگا ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کلکٹر اور مقامی طور دیگر افسران کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی ہے، اس میں عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی ہے۔ امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ماہ نومبر میں ہوگا ۔ اجتماع کتنے روز کا ہوگا اور اس میں شرکا کی تعداد کیا ہوگی اس کو لیکر مرکز میں مشورہ کے بعد اعلان ہوگا.(بہ شکریہ نیوز 18اردو)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا