English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی : نماز ادائیگی کی شکایت کے بعدمدرسہ منہدم !

share with us

امروہہ:27؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) گذشتہ دنوں اتر پردیش کی انتظامیہ نے امروہہ کے جیبرا گاؤں میں ایک مدرسہ کو غیر مسلموں کی شکایت کے بعد منہدم کردیا۔ مقامی غیر مسلموں نے مدرسہ میں لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھنے کی شکایت کی تھی جس پر ضلع انتظامیہ نے مدرسہ کی عمارت کو ہی منہدم کردیا ہے۔ مدرسے کی انہدامی کارروائی کی خبر کو مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے شیئر کیا ہے۔

انہدامی کارروائی کے تعلق سے مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدرسہ سات ماہ قبل سوسائٹی کی زمین پر تعمیر کیا گیا تھا تاہم مدرسہ کے منیجر اشتیاق احمد نے انتظامیہ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ ان کے دادا کی زمین پر تعمیر کیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایاکہ ’’علاقے کی غیر مسلم آبادی مدرسہ میں لاؤڈ اسپیکر پر نماز کی ادائیگی پر اعتراض کرتے ہوئے اس معاملے کو ضلع انتظامیہ کے پاس لے گئی، جس پر ضلع انتظامیہ نے مدرسہ کے حکام کو وہاں نماز نہ پڑھنے کی ہدایت دی۔ تاہم انتباہ کے باوجود وہ وہاں نماز کی ادائیگی جاری رہی، جس کے بعد حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسہ کو ہی منہدم کردیا۔

حکام کا کہنا ہے شکایت کے بعد انہوں نے مدرسہ کے تعلق سے تحقیقات شروع کی جہاں انہیں کو پتہ چلا کہ' مدرسہ کا ڈھانچہ سرکاری زمین پر بنایا گیا تھا۔ ایس ڈی ایم سدھیر کمار نے کہاکہ "مدرسہ بغیر اجازت کے بنایا گیا تھا۔ یہاں صرف مویشی پالنے کی اجازت تھی، لیکن وہاں نماز کی ادائیگی ہونے لگی۔ جب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے معاملے میں تحقیقات کی کو پتہ چلا کہ یہ ڈھانچہ گرام سبھا کی زمین پر بنایا گیا تھا۔ ہم نے اسے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر مسمار کر دیا ہے۔' 

ہفتہ کو یعنی 16 جولائی کو پولیس کی بھاری نفری اور حسن پور سب ڈویژن مجسٹریٹ سدھیر کمار کی موجودگی میں تین بلڈوزر لائے گئے اور ڈھانچے کو منہدم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ نماز کوئی غیر قانونی یا ہندو مخالف سرگرمی نہیں ہے، بلکہ نماز مذہب اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جو ہر مسلمان پر فرض ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا